مری،11جون(اے پی پی): حضرت سید بابا لعل شاہ قلندر سرکار کے آٹھ روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے، عرس کا آغاز غسل مزار پاک کے بعد دعا سے کیا گیا۔ مخدوم سید نوید الحسنین کاظمی سجادہ نشین دربا عالیہ نے دعا کروائی، جس دوران ملک کی ترقی، سلامتی، خوشحالی اور پاک فوج کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
عرس میں ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،عرس مبارک 11جون سے 18 جون تک جاری رہے گا۔
سٹی ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے عرس مبارک کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔