مری؛ ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ماہانہ فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد

40

مری،24 جون (اے پی پی ):ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ماہانہ فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا  گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے  کیلئے  سینٹرل اسٹیشن پر دوڑ کا انعقاد کیا  گیا ،انچارج ایمرجنسی آفیسر نے اپنے خطاب میں جسمانی فٹنس پر ذور دیا۔

ریسکیو اہلکاروں کی فٹنس برقرار رکھنے کے لیئے ایک میل دوڑ، مہارت ٹیسٹ اور نالج ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیاتاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اہلکار بہتر انداز میں اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔