مری،24 جون (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پر صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے مری کے ہنگامی دورے کے دوران سرکاری فرائض سے غفلت برتنے اور غیر حاضری پر بنیادی مراکز صحت تریٹ مری کا عملہ معطل کر دیا ۔بنیادی مرکزصحت کی لیڈی ہیلتھ ورکرز ایک ماہ سے غیر حاضر تھیں، ویکسینیٹر لیب ٹیکنیشن ڈرائیور اور سیکورٹی گارڈ بھی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے ۔
بائی وزیر صحت و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نےصفائی کے ناقص انتظامات اور ادویات کی عدم فراہمی پر اظہار برہمی کیا۔ دورے کے دوران اہل علاقہ نے بنیادی مرکز صحت کے عملہ کے رویے اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم نہ ہونے پر شکایات کے انبار لگا دیئے ۔
ڈاکٹر جمال ناصر نے اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب بھر میں علاج معالجے کی سہولیات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔