مری، 15 جون (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری کی ہدایات پر ریسکیو 1122کے زیر اہتمام ڈینگی کا عالمی دن منایا گیا،اس سلسلہ میں ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا ۔
انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں ریسکیو 1122 مری کی مختلف ٹیموں نے پبلک مقامات،ورکشاپس، پیٹرول پمپس،اور دیگر عوامی جگہوں کا دورہ کر کے افزائشِ ڈینگی کا سبب بننے جگہوں کی نشاندھی کرتے ہوئے ڈینگی کی افزائش روکنے کے بارے میں آگاہی دی۔
شہریوں کو آگاہی لیکچرز اور گفتگو کے دوران بتایا گیا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ افزائش ڈینگی کے مقامات جیسے ٹائروں،گملوں،برتنوں وغیرہ میں ٹھہرے پانی کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔