مری، 15 جون (اے پی پی ): عالمی یوم ڈینگی کے موقع پر عوام میں ڈینگی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری میں واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے کہا کہ ڈینگی جیسی مہلک بیماری سے بچاؤ کیلئے اپنے گھروں اور اطراف میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں ،پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں اور سوتے وقت مچھر دانی کااستعمال کریں اور اپنے گھروں ،دفتروں اور کام کی جگہ پر صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
جسکی قیادت میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے کی واک میں ہسپتال کے ڈاکٹرز ، نرسز،پیرامیڈیکل سٹاف اور ہسپتال کے عملے نے شرکت کی۔