اسلام آباد، 10جون (اے پی پی ):ممبر قومی اسمبلی ریاض حسین پیرزادہ نے مالی سال 24 ۔ 2023 کے بجٹ کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں نے زبردست بجٹ پیش کیا ہے، متعدد طبقوں کو ریلیف دینا بہت بڑا فیصلہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدان ہی ملک کو آگے لے کے جاتے ہیں نہ کہ دہسشت گرد جماعتیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مولانا فضل الرحمان اور پی پی پی مبارکباد کی مستحق ہے۔