ملتان؛چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں بچوں کی کیپسٹی بلڈنگ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد  

48

ملتان، 2 جون(اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں بچوں کی کیپسٹی بلڈنگ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔تربیتی ورکشاپ کا اہتمام سماجی تنظیم سرچ فار جسٹس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے اشتراک سے کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے ساتھ ساتھ مختلف گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولز کے بچوں نے شرکت کی ۔

تربیتی ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے خصوصی شرکت کی  جبکہ سرچ فار جسٹس کی جانب سے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر صبا شیخ، زرناب رانا اور عشرت شفیع نے تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی ۔

سرچ فار جسٹس ٹیم کی جانب سے بچوں کو چائلڈ لیبر کے خاتمے بچوں کے حقوق و تحفظ کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔تربیتی ورکشاپ کا مقصد بچوں کو چائلڈ لیبر کے خاتمے اور بچوں کے حقوق و تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا ۔تربیتی ورکشاپ میں بچوں سے مختلف پریکٹیکل گروپ ورک بھی کروایا گیا تا کہ بچوں کے استعداد کار کو بڑھایا جا سکے ۔ تربیتی ورکشاپ کے دوران بچوں کو ریفریشمنٹ بھی کروائی گئی۔