ملتان؛کمشنر آفس سمیت تمام محکموں میں فائل ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ بارے اقدامات کا آغاز کردیا گیا

22

 

ملتان،06 جون(اے پی پی): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کے گڈ گورننس کے احکامات پرکمشنر آفس سمیت تمام محکموں میں فائل ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ بارے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس پورٹل میں شہریوں کیلئے دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے گھر بیٹھے مسائل کا حل میسر ہوگا۔

انجئینر عامر خٹک نے افسران و اہلکاروں کو عوامی خدمت کا ٹاسک سونپتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر کمپلینٹ پورٹل بارے تمام ضلعی افسران، محکموں کی ٹریننگ کروائی جارہی ہے۔روایتی کلچر کو ختم کرکے اوپن ڈور پالیسی نافذ کی گئی۔کسی شہری سے برے سلوک کی شکایت ہرگز برداشت نہیں۔انہوں نے کہا کہ افسران حکومت کا فیس ہیں، بہتر امیج کیلئے شہریوں سے نرم رویہ اپنائیں،غیر متعلقہ شکایت کنندہ کو مکمل گائیڈ کرکے متعلقہ محکمہ کو آگاہ کیا جائے گا۔

کمشنر نے کہا کہ ای کمپلینٹ پورٹل، فائل ٹریکنگ سسٹم جلد لانچ کردیا جائے گا۔ہمیں اداروں، دفاتر اور پورے سسٹم پر شہریوں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمشنر کمپلینٹ پورٹل عادی درخواست مافیا کی سرکوبی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔