ملتان؛کھیل انسان میں قوت برداشت،نظم وضبط،اتفاق اوراطاعت کا جذبہ پیدا کرتا ہے

14

ملتان،09جون (اے پی پی):سینئرایڈیشنل رجسٹرارلاہورہائیکورٹ ملتان بنچ وڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سیدامجدعلی شاہ سے کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان گوہر مشتاق بھٹہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے ملاقات کی۔اس موقع پرسینئررجسٹرارہائیکورٹ کوبریفننگ دیتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ دنوں پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں کامیاب اسپورٹس میلہ منعقد کرایاگیا۔اس حوالے سے مزیدبتایاکہ کھیل اورتفریح ایک ایسا طریقہ ہے جس سے نظم و ضبط برقراررکھنے کا درس ملتا ہے اوراس سے احترام قانون بھی سیکھا جاتاہے۔کھیل انسان میں قوت برداشت،نظم وضبط  ،اتفاق اوراطاعت کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ ورزشی تفریح انسان کی کسالت دورکرکےاسے پھر سے تازہ دم کر دیتی ہے اور جس ورزش میں انسان فطری طور پر زیادہ دلچسپی لیتا ہے وہ کھیل ہے۔

 کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان گوہر مشتاق بھٹہ نے کہاکہ اگلے کالج کے ایونٹ میں آپ کوبطورمہمان مدعوکرینگے تاکہ آپ بھی ہمارے ٹریننگ کالج میں نوجوانوں کواپنے تجربہ سے آگاہی دیں آپ مختلف اضلاع میں بطورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے نبھاچکے ہیں ۔ اختتام پر سینئر ایڈیشنل رجسٹرارلاہورہائیکورٹ ملتان بنچ وڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیدامجدعلی شاہ نے کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان گوہر مشتاق بھٹہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کی کارکردگی کوسراہااورامیدظاہرکی کہ آپ کی رہنمائی میں ٹریننگ کالج مزیدترقی کرےگا۔