ملتان؛ ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

30

ملتان، یکم جو ن (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا  گیا،اس موقع پر 5 سو سے زائد شہریوں کی ریونیو سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کرن شہزادی سمیت ریونیو افسران بھی عوامی خدمت کیلئے ایک چھت تلے موجود تھے۔کچہری میں ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر تمام درخواستوں پر فوری احکامات جاری کئے گئے۔

اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر  نے کہا  ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر ماہ خدمت کچہری کا انعقاد ترجیح ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر سے پٹواری تک ایک چھت تلے ریلیف دینے کیلئے موجود ہیں۔

عمر جہانگیر نے کہا کہ فرد ملکیت ،رجسٹری،ریکارڈ درستگی سمیت تمام سروسز فراہم کی گئیں ہیں جبکہ خدمت کچہری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہے گا۔