ملتان؛ ڈپٹی کمشنر کی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

51

ملتان،24 جون (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے   جبکہ محکمہ ماحولیات کو چمنیوں، بوائلرز اور ائیر پالوشن سسٹم کی بھرپور چیکنگ کا بھی ٹاسک دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا  کہ زگ زیک ٹیکنالوجی نہ لگانے والے بھٹوں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کئے جائیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے   ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی صدرات میں ضلعی ماحولیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حکمہ ماحولیات کی جانب سے دو ماہ میں کئے گئے آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے 60 بھٹے سیل کرکے 13 لاکھ جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے یونٹس،ہسپتالوں اور بھٹوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔انہوں  نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلعی محکموں کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ماحول کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات کرے گی اور مکمل کارروائی کے اختیارات بھی استعمال کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہسپتالوں کا طبی فضلہ محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور کمیٹی کے پلیٹ فارم سے موثر پالیسی اپنائی جائے۔