ملتان ،19جون ( اے پی پی ): سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم کے احکامات پر بند فلٹریشن پلانٹ کو فعال کرنے بارے جائزہ اجلاس کا انعقاد،ایڈیشنل سیکرٹری ہاوسنگ رانا اخلاق احمدنے صدارت کی،سپرنٹنڈنٹ انجینئر نگ پی ایچ ای،ایم ڈی واسا اور ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای بھی موجود تھے۔
رانا اخلاق احمد نے کہا کہ بند فلٹریشن پلانٹس کو فوری بحال کیا جائے،سی بی اوز سے رابطہ کر کے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند فلٹریشن پلانٹس کو فعال کر کے عوام الناس کو صاف پانی فراہم کیا جائے،15یوم کے اندر تمام فلٹریشن پلانٹس کو بہتر حالت میں بحال کیا جائے،سٹاف کی غفلت کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،بند پلانٹس بارے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے جو فعال ہیں ان کے فلٹر ز مقررہ وقت میں تبدیل کئے جائیں۔
سپرنٹنڈنٹ انجینئرنگ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سی جی اوز مناسب انداز میں فلٹریشن پلانٹس کی دیکھ بھال نہیں کر رہی ہیں،مخیر حضرات سے رابطہ کر کے بند پلانٹس کو منظم انداز سے بحال کریں گے،ایڈیشنل سیکرٹر ی نے مزید کہا کہ صاف پانی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے،غفلت برتنے والے ملازمین و افسران کے خلاف کارروا ئی عمل میں لائی جائے گی،صا ف پانی کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔