ملتان،27جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیرنے عید الاضحی پر سرکاری ٹرانسپورٹ کرایوں پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے جنرل بس سٹینڈ سمیت اڈوں پر کریک ڈاون کیا اور زائد کرایے وصول کرنے والی بائیس بسوں کو تھانہ بند کردیا گیا ،کریک ڈاون کے دوران رانا محسن نے ایک لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کرکے چالان بھی کئے گئے۔
سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا کہ شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے من پسند کرایے وصول کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا گیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو سٹینڈز پر کرایے نامے آویزاں کرنے کی بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
رانا محمد محسن کا کہنا ہے کہ شہری عید ایام میں کرایوں کے حوالے سے شکایت کا اندراج -9200611-061 پر کراسکتے ہیں۔