ملتان،15 جون(اے پی پی ):کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی خصوصی کاوش سے میپکو کو واسا بجلی بلز ادائیگی کا چیک جاری کردیا گیا۔انجینئر عامر خٹک نے 15 کروڑ روپے کا چیک ایس ای میپکو فرحان شبیر کے حوالے کرتے ہوئے واسا کے پانی کے کنکشن بحال کروانے کی ہدایت بھی دی۔انہوں نے کہا کہ عوامی پریشانی کے ازالہ کیلئے واسا کے تمام واٹر کنکشن فوری بحال کئے جائیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے جلد دیگر بقایاجات بھی ادا کردیے جائیں گے۔
ایم ڈی واسا چوہدری دانش، ڈائیریکٹر واٹر سپلائ عبدالسلام بھی اس موقع پرموجود تھے۔