ملتان ریجن میں پولیس سے متعلقہ بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح رہی ہے؛آر پی او محمد سہیل چوہدری

31

ملتان، 21 جون(اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انور ایک پروفیشنل کمانڈر ہیں جو پولیس کی بہتری اور عوام کی خدمات کیلئے کارہائے نمایا ں سرانجام دے رہے ہیں،آئی جی پنجاب کے ویثرن کے مطابق شہدائے پولیس اور غازیوں کے خاندانوں  سمیت ریٹائرڈ اور حاضر سروس پولیس افسران وملازمین کی فلاح وبہبود کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے حوالہ سے ٹھوس اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے،ملتان ریجن میں پولیس سے متعلقہ بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح رہی ہے بہتر ورک کے لیے بہتر ماحول کی ضرورت ہوتی ہے اسی ویژ ن کے تحت پولیس افسران اور جوانوں کو بہترین او رصاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ خانیوال کے موقع پر پولیس لائن میں شہید کانسٹیبل وقاص احمد کی بیٹی کے ہمراہ میس او رسپورٹس ہال و دیگر شعبہ جات کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او رانا عمر فاروق،ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود الحق بھٹی اورشہداء پولیس کے ورثاء سمیت صحافی و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

 ڈی پی او رانا عمر فاروق نے آرپی ملتان کو تفصیلی بریفنگ دی او رکہا کہ میس‘سپورٹس ہال‘ ایلیٹ دفتر اور کانفرنس روم کی تزئین و آرائش کے بعد متعدد ویلفیئرپراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ میس ہال کو شہداء پولیس کے ناموں سے منسوب کیا گیا ہے جہاں صاف ستھرا کچن او رڈائننگ کا بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے اس کے ساتھ پولیس افسران وملازمین کی تفریح اورانہیں ذہنی وجسمانی طور پر تندرست وتوانا رکھنے کے لیے ٹیبل ٹینس،کیرم بورڈ،سنوکر ٹیبل،سوکر گیمز کے علاوہ آؤٹ ڈور کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے والی بال گراؤنڈ،بیڈ منٹن کورٹ بھی بنائے گئے ہیں۔

آرپی او نے ڈی پی ا وخانیوال کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی او رشاباش دی۔انہوں  نے ایلیٹ فورس دفتر،ڈی پی او آفس میں قائم کانفرنس رروم کا افتتاح بھی کیا اور ایس پی انوسٹی گیشن آفس او رہائش گاہ پر کی گئی تزئین وآرائش کو سراہا۔

اس موقع پر ڈی پی اورانا عمر فاروق،ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو،انچارج ایلیٹ فورس انسپکٹر ایوب خان ودیگر افسران موجودتھے۔آر پی او ملتان نے پولیس لائن میں شہداء پولیس کے بچوں او رپولیس جوانوں کے ہمراہ گھانا بھی کھایا اور شہداء پولیس کے بچوں پر دست شفقت رکھا او رکہا کہ شہادت ہم سب کی آرزو،ہماری منزل اور ہمارا خواب ہے،پنجاب پولیس کی تاریخ فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ایسے بے شمار بہادر جوانوں کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے،اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دن رات شہریوں کی خدمت میں مصروف پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

آرپی او ملتان نے مزید کہاکہ میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور انصاف کی فراہمی کے دوران انصاف کا ترازو جھکنا نہیں چائیے، ظالم کو ہرصورت انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں تاکہ مظلوم کو اس کا حق مل سکے اور یہ پولیس افسران کے بنیادی فرائض میں بھی شامل ہے۔

آرپی ا و ملتان کیپٹن ا(ر) سہیل چوہدری نے گشت کے نظام کو مزید موثر او رمربوط بنا نے او رسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے پولیس جوانو ں میں نئے موٹرسائیکلز ک چابیاں بھی تقسیم کیں۔