کوئٹہ، 26 جون (اے پی پی):ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نار کو ٹکس کوئٹہ کے زیر اہتمام سنڈیمن ہائی سکول میں منشیات کی روک تھام کے عالمی دن پر سمینار کا انعقاد کیاگیا ، جس کے مہمان خصوصی ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکو ٹکس کوئٹہ جہانگیر خان تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری قانون عبدالصبور کاکڑ، سید ظفر بخاری،ماہر نفسیات ڈاکٹر غلام رسول بھی موجود تھے۔
مقررین نے کہا کہ منشیات کے خلاف نہ صرف حکومت بلکہ طلبا،سول سوسائٹی اور اساتذہ کو کردار ادا کرنا ہو گا ،ہزاروں نوجوان منشیات کی عادت کا شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ حکومت کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے ،سکول کے بچے قوم کے معمار ہیں ، طلبا نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لے کر منشیات کے خلاف کردار ادا کریں۔
مقررین نے کہا کہ طلبا کو منشیات کے خلاف آگائی اس بات کا ثبوت ہے کہ بچے منشیات جیسے موذی مرض سے آگائی رکھتے ہیں ۔
تقریب میں طلبا نے کہا کہ منشیات کےخاتمے کے لئے ضروری ہے کہ حکومت،سول سوسائٹی اور طلبا سمیت ہر فرد کو مثبت کردار ادا کرنا چاہے ،‘‘منشیات سے انکار زندگی سے پیار’’ہم سب کا ویژن ہونا چاہے۔