منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی  محمد عاصم کھچی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب، 135ملازمین کی مستقلی  پر خراج تحسین پیش کیا گیا

21

اسلام آباد، 24 جون (اے پی پی ):قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) میں حال ہی میں  135ملاز مین کی مستقلی کے حوالے سے ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم کھچی کے اعزاز میں  استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی ، جس میں ایم  ڈی  محمد عاصم کھچی  کی جانب سے ملازمین کی مستقلی  کیلئے کی گئی کاوشوں پر روشنی ڈالی گئی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب میں منیجنگ ڈائریکٹر منیجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم کھچی  نے اے  پی  پی  کے نئے   مستقل ہونے والے ملازمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ اے پی پی کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ ادارے کے مفاد کیلئے متحد ہو کر کام کرنا چاہیئے اور آپس میں تعاون سے یہاں کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کرنی  چاہیے ۔

تقریب کے آ خرمیں  اے پی پی  ایمپلائز یونین کیجانب سے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم کھچی کو یادگاری شیلڈ بھی  پیش کی  گئی۔ مستقل ہونے والے ملازمین نے ایم ڈی اے پی پی محمد عاصم کھچی کا بالخصوص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزارتِ اطلاعات و نشریات کی صحافی دوست پالیسیوں کی بدولت آج انہیں خوشگوار معاشی زندگی کی شروعات کا موقع ملا ہے۔

تقریب میں معروف قوال شبیہ سین نے صوفیانہ  کلام پیش کر کے اپنے فن کا مظاہرہ کیا  جبکہ اس موقع  پرایگزیکٹو ڈائریکٹر اے پی پی عدنان اکرم  باجوہ سمیت اے پی پی کے افسران، صحافتی تنظیموں کے قائدین اور اے پی پی ملازمین کی کثیر تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔