موجودہ حکومت نے عوام کو بہترین بجٹ دیا ہے؛وزیر مملکت شہادت اعوان

52

اسلام آباد، 10 جون (اے پی پی ): وزیر مملکت شہادت اعوان نے مالی سال 24 ۔ 2023 کے بجٹ  کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو بہترین بجٹ دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دور میں پی پی پی نے 50 فیصد تنخواہین بڑھائیں تھیں، اب بھی یہی  تجویز دی گئی تھی لیکن موجودہ حالت میں 35 فیصد اضافہ بھی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے وفاق میں کم سے کم تنخواہ بھی 32000  مقرر کی ہے۔