موجودہ ملکی حالات میں بہت بہتر اور مناسب بجٹ پیش ہوا ہے؛ ایم این اے رمیش کمار

22

اسلام آباد، 10 جون (اے پی پی ):ممبر قومی اسمبلی رمیش کمار نے مالی سال 24 ۔ 2023 کے بجٹ  کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو میں کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں بہت بہتر اور مناسب بجٹ پیش ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متعدد صنعتوں پر ٹیکس بھی معاف کئے جبکہ  سرکاری ملازمین کی تنخواہ بڑھانے میں پی پی پی ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی بھرپور کوشش شامل ہے۔