میرپورخاص: ضلع کونسل میں مخصوص سیٹوں کے لیے منتخب ہونے والے  119 امیدواروں  نےحلف لیا

8

میرپورخاص، 07 جون(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن نے ضلع کونسل میں مخصوص سیٹوں کے لیئے منتخب ہونے والے  119 امیدواروں سے حلف لیا  جن میں خواتین کی 58، نوجوانان کی 13، ہاری/ مزدورں کی 13، اقلیتوں کی 13، خواجہ سرا کی 11، افراد باہمی معذوری کے 11 ارکان نے ذمہ داریاں سنبھالنے  کے لیئے مخصوص سیٹوں کے لیےحلف  لیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ الیکشن  کمشنر پاکستان میرپورخاص  خالد  حسین  لنڈ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پریم چند و دیگر افسران موجود تھے۔