نوشہرورکاں؛ میاں عبد الوکیل مرحوم کے اعزاز میں دعائیہ سیمینار منعقد، صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش

12

نوشہرہ ورکاں، 16 جون(اے پی پی): چیئرمین پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں میاں عبد الوکیل مرحوم کے اعزاز میں پریس کلب آفس میں دعائیہ سیمینار منعقد ہوا، جس دوران مقررین (سابق صدر حافظ محمد قاسم مصطفائی،اقبال قاسم،قاری محمد شاکر،مولانا مختار احمد نعیمی اور صدر پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں راشد محمود خاور) نے مرحوم چیئرمین پریس کلب میاں عبد الوکیل کی 35 سالہ پریس کلب کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کی دبنگ صحافت کی تعریف کی۔

مقررین نے کہا کہ پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کے لیے میاں عبد الوکیل مرحوم کی صحافتی خدمات کو بھلا نہیں پائیں گے، مرحوم کی 45 سالہ صحافت سے نوشہرہ ورکاں کے صحافیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا ملا ہے۔

 مرحوم کے اعزاز میں منعقدہ سیمینار میں انکے بیٹے اور بھتیجوں میاں محمد جاوید ایڈووکیٹ اور خاندان کے دیگر افراد و سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی اور مرحوم کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی بھی کرائی گئی  جبکہ پروگرام کے احتتام پر دعائے خیر کرائی گئی۔