نوشہرہ ورکاں،27 جون( اے پی پی): ایڈیشنل سیشن جج اشرف علی گوندل نے تھانہ نوشہرہ ورکاں کے اڑھائی سال پرانے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ساکن سجانہ کے رہائشی گرفتار ملزم فریاد عرف ڈوگر ولد شمشاد کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔
استغاثہ کے مطابق مجرم فریاد نے دو نا معلوم ساتھیوں سے ملکر 11 دسمبر 2020 کی رات لالہ پور کے رہائشی مدعی مقدمہ محمد عامر کے والد اختر علی کو حویلی میں سوتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو گیا تھا۔جس کا مقدمہ تھانہ نوشہرہ ورکاں میں درج ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مجرم فریاد عرف ڈوگر مدعی مقدمہ محمد عامر کی ہمشیرہ صائقہ کنول سے شادی کرنا چاہتا تھا جو اسکے والد محمد اختر نے انکار کر دیا تھا اور مجرم فریاد کو اس بات کا رنج تھا اور اس نے وقوعہ کے روز سے قبل بھی مقتول کو دہمکیاں دیں تھیں۔
مقتول کے ورثاء نے ملزم کے خلاف سنائے گئے فیصلے پر اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے پر عدلیہ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔