نوشہرہ ورکاں،11جون(اے پی پی): نوشہرہ ورکاں میں تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش و سیاہ بادلوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ بارش سے شہر کی شاہرائیں اور گلیاں ندی نالے بن گئی جبکہ بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔
زرعی ماہرین کے مطابق موسم گرما کی پہلی تیز ترین بارش سے کھیتوں میں برساتی پانی جمع ہو گیا ہے جس سے زرعی رقبے پر دھان کی فصل لگانے میں مدد ملے گی اور بجلی و تیل کے اصراف سے بھی وقتی نجات مل جائیگی۔