نوشہرہ ورکاں؛ گیپکو الیکٹرک کمپنی کیجانب سے اوورلوڈ ٹراسفارمروں کیساتھ نئے ٹرانسفارمر لگانے کا عمل جاری

25

نوشہرہ ورکاں،21 جون(اے پی پی):گیپکو الیکٹرک کمپنی گوجرانوالہ کی جانب سے عوامی خواہش اور اوورلوڈ ٹراسفارمروں کے ساتھ مزید نئے ٹرانسفارمر لگانے کا عمل جاری ہے۔

ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں کریم بخش سومرو کی ہدایت پر ایس ڈی او اعتزاز اعظم کی نگرانی میں متہ روڈ پر صارفین کو بہتر سپلائی کی فراہمی کے لیے 200 کے وی ٹراسفارمر کے ساتھ مزید نیا 100 کے وی ٹراسفارمر لگانے کے ساتھ ہی گلی بلال مسجد اور حق نواز والی کے لیے مخصوص کر دیا گیا ہے۔

ایس ڈی او اعتزاز اعظم کا کہنا ہے کہ متہ روڈ،محلہ مسلم ٹاؤن  اور متہ روڈ کی غربی ابادی کے صارفین کو جہاں بجلی تسلسل سے میسر ہو گی وہاں  وولٹیج کے  مسئلے  کا بھی خاتمہ ہو جائیگا۔

ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں کریم بخش سومرو  نے کہا کہ  گیپکو کمپنی ہر ممکن صارفین کا خیال  رکھ رہی ہے ، عوام کو بلوں اور واجبات کی بر وقت  ادائیگی کے ساتھ ساتھ بجلی چوری  جیسے گھناؤنے عمل سے بھی اجتناب کرنا چا ہیے۔