نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں تیز ٹھنڈی ہواؤں کی آمد، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

86

نوشہرہ ورکاں،25 جون(اے پی پی): نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں  تیز ٹھنڈی ہواؤں کی آمد سے  ایک ہفتے سے گرمی سے ستائے عوام  میں  خوشی کی لہر دوڑ گئی  اور نوجوانوں نے خوشگوار ماحول میں آبادی  کے اندر ہی کرکٹ کا میدان سجا لیا اور لطف اندوز ہوتے رہے۔

نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں مسرور کن ٹھنڈی ہوا کے تیز جھونکوں کے ساتھ بارش کی ہلکی پھوار اور کہیں کہیں تیز بارش سے شدید گرمی کے اثرات کا جمود ٹوٹ گیا ہے ۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے گزشتہ دنوں میں شدید گرمی سے دھان کی فصلوں میں پانی کو لیول رکھنے میں مشکلات کا سامنا چلا آ ہا ہے اور حالیہ دنوں میں بارشوں کی آمد حقیقت بن گئی تو دھان کی فصلوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو گی۔