نگران صوبائی وزیربیرسٹر سید اظفر علی ناصر کاملتان کے مختلف محکوں کا دورہ ،محکموں کی کارکردگی و دیگر معاملات کا جائزہ

12

ملتان، 09 جون(اے پی پی):نگران صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے ملتان کے مختلف محکوں کا دورہ  کیا۔صوبائی وزیر نے محکموں کی کارکردگی و دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیربیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں پی ایچ اے کے پارک کو چیک کیا اور پارک کی صورتحال پر پی ایچ اے کے افسران پر اظہار برہمی کیا اور پارک کی صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

صوبائی وزیربیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے پارک میں گھاس و پودے بھی لگانے کا حکم دیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پی ایچ اے افسران و ملازمین محنت و دیانت داری سے کام کریں۔کسی بھی قسم کی سستی و کاہلی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر صوبائی وزیربیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے پارک میں پودا بھی لگایا۔

صوبائی وزیربیرسٹر سید اظفر علی ناصرنے حضرت شاہ رکن عالم کے مزار پر چادر پوشی و فاتحہ خوانی کی اور دربار کے احاطے میں موجود پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو بھی چیک کیا۔

بعدازاں  انہوں نے ظفر سٹریٹ پل موج دریا میں سیوریج کی صفائی کے عمل کا بھی جائزہ لیا  اور ڈسپوزیل ورکس سورج میانی کا بھی وزٹ کیا اور کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

صوبائی وزیربیرسٹر سید اظفر علی ناصرنے عافیت اولڈ ایج ہوم سنٹر کا بھی دورہ کیا اورعافیت سنٹر میں مقیم بزرگوں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل معلوم کیے اور انہوں نے  عافیت سنٹر کی صفائی ستھرائی و کھانے کی فراہمی اور رہائش کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیربیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے مرکز انسداد تشدد برائے خواتین کا بھی وزٹ کیا اورمرکز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سلیم رضا بخاری نے مرکز انسداد تشدد برائے خواتین کے کام اور طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔صوبائی وزیربیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے دارالامان کا بھی دورہ کیا۔

صوبائی وزیربیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے دارالامان میں مقیم خواتین کے مسائل دریافت کیے اور کہا کہ دارالامان میں مقیم خواتین کو خوراک و رہائش کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔سپرنٹنڈنٹ دارالامان میڈم کومل نے دارالامان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پرایڈشنل ڈپٹی کمشنر ملک سمیع ،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سلیم رضا بخاری بھی موجو د تھے۔