وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ

46

انقرہ،4جون  (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا  دو روزہ سرکاری  دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دو روزہ سرکاری دورہِ ترکیہ مکمل کرکے انقرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئے۔ انقرہ ایئرپورٹ پر روانگی کے وقت وزیرِ اعظم کو ترکیہ کی وزارت خارجہ کے اعلی حکام، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور سفارتی عملے نے رخصت کیا۔