پاک چین دوستی، سی پیک اقتصادی علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے والے گیم چینجرز ہیں؛ میر ضیا اللہ لانگو

44

کراچی،4جون(اے پی پی):وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا  اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی، سی پیک اقتصادی علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے والے گیم چینجرز ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو چینی کونسل جنرل سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک چین دوستی سی پیک پر بات چیت کی گئی۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک جنوبی ایشیائی کے باشندوں ،کے لیے اپنی مصنوعات  بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنا ایک تاریخی اقدام ہے ۔سی پیک کی وجہ  سے تجارتی مواقع اب دینا بھر میں وسیع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سےدہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا جس نے خطہ کو غیر مستحکم کیا تھا۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا  اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 9000 فوڈ پیکجز کے عطیہ پر چین کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی دونوں ممالک کا لازوال رشتہ ہے اور مشکل حالات میں چین کی معاونت دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا مظہر ہے۔