وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان میں ترکیہ کی سرمایہ کاری کاخیرمقدم

5

انقرہ،3جون  (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں ترکیہ کی سرمایہ کاری کاخیرمقدم کیاہے۔

وزیراعظم محمدشہباز شریف سے ہفتہ کو چیئرمین پاک-یاترم اور  ترکیہ کے بیرونی اقتصادی تعلقات بورڈ   (ڈی ای آئی کے) کے صدر نیل اولپاک نے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان میں قابل تجدید توانائی اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی ۔

 ترکیہ کے بیرونی اقتصادی تعلقات بورڈ کے صدر نے   وزیرِ اعظم کو ترک کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کے بارے آگاہ کیا  جس کا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی طارق فاطمی اور    ترکیہ میں پاکستان کے  سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے۔