وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت

6

انقرہ ،3جون  (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے  ترک صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی  اور  ترک صدر کو اپنی اور پاکستانی عوام کہ طرف سے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 وزیرِ اعظم سے ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب کے آغاز میں ملاقات ہوئی جس میں  وزیرِ اعظم نے ترک صدر کو اپنی اور پاکستانی عوام کہ طرف سے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اردوان سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔