لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس، وزیر اعلیٰ کی ون ونڈو آپریشن پر 3 دن میں تمام کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت

20

لاہور، 3 جون(اے پی پی):  نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ون ونڈو آپریشن پر 3 دن میں تمام کارروائی مکمل کرنے کاحکم دیا اورہدایت کی کہ ایل ڈی اے اراضی مالکان کو زیر التواء واجبات کی قانون کے مطابق بروقت ادائیگی  یقینی بنائے۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں 11سپورٹس کمپلیکس بنا ئے جا رہے ہیں اور 2 سپورٹس کمپلیکس مکمل ہوچکے ہیں۔ اجلاس میں سپورٹس کمپلیکس کو چلانے کے لئے نجی شعبے کی خدمات لینے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

 چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹریز ہاؤسنگ، خزانہ، لوکل گورنمنٹ، کمشنر لاہور ڈویژن/ ڈی جی ایل ڈی اے، گورننگ باڈی کے ممبران، ایم ڈی واسا اور متعلقہ حکام نے اجلا س میں شرکت کی۔