وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کی رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل سے ملاقات

13

وڈھ 22 جون (اے پی پی): وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو  نے سردار اختر مینگل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی زابد ریکی،حسن نواز بلوچ،یونس عزیز زہری،، علماءکرام،قباہلی عمائدین،و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ رکن نیشنل اسمبلی سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مسائل کا حل نکلیں قبائلی علاقوں کے اپنی روایات ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے مکین سے ملاقاتیں کی جاے اور معاملات کا پوچھا جائے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مسائل کا حل کرے اور علاقے مکین کو تنگ کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے کہا کہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گاحکومتی رٹ ہر صورت قائم کریں اور جرائم کو زیرہ ٹارلنس پر لانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکالنا ہو گاجبکہ آگے کے مسائل کا طریقہ بھی بنانا ہو گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ تاجروں سے بھتہ کی شکایات افسوسناک ہے بھتہ خوری جیسے ناسور نا قابل برداشت ہے اور روڈز اور بازار قطعی بند نہیں ہونے چاہئیں سردار اختر مینگل نے کہا کہ آئی جی پولیس کی سربراہی میں کمیٹی بنانے جاے گئی جس میں قبائلی عمائدین کھل کر سرکار سے بات کریں جو بھی بھتہ خوری میں ملوث پایا اس کے خلاف فورآ کاروائی کی جائے۔