اسلام آباد،21 جون(اے پی پی ):وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کے چیئرمین اور وزیر مملکت ڈاکٹر رمیش کما وانکوانی نے سفارت کاروں اور میڈیا کے ہمراہ ا سٹوپہ کا دورہ کیا۔
رمیش کمار نے کہا کہ مانکیالہ کا تاریخی اسٹوپہ آج بھی پوٹھوہار میں بدھ مت کے دور کی یاد گار ہے۔انہوں نے کہا کہ مانکیالہ اسٹوپا راولپنڈی سے جنوب کی طرف 27 کلو میٹر کے فاصلہ پر مانکیالہ گاؤں میں واقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت گندھارا کے مقامات کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔
اس موقع پر کینیا کی ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیا اور پاکستان ثقافت کے فروغ کے لیے ملکر کام کریں گے۔