وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد اسرار ترین سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

9

اسلام آباد،22جون  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد اسرار ترین سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

وفاقی وزیر نے پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اچھے اور برادرانہ تعلقات کے حامل ہیں اور اسی  رفتار کے ساتھ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ وزیر دفاعی پیداوار نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، سب کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کی پالیسی پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امن کے لیے پاکستان کا عزم دنیا کے مختلف حصوں میں جنگ زدہ ممالک میں اقوام متحدہ کی امن کوششوں میں اس کے اہم کردار سے عیاں ہے۔