مکۃ المکرمہ،27 جون (اے پی پی ): وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سینیٹر طلحہ محمود نے وزارت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ حاجیوں کی خدمت کیلئے خود کو وقف کر دیں اور اُن کی ضروریات کا خاص خیال رکھیں۔
انہوں نے یہ ہدایات منگل کو یہاں منیٰ میں پاکستان حج مشن کے کیمپ آفس کے دورے کے موقع پر دیں جہاں انہوں نے پاکستانی حاجیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی حاجیوں کا حج کے دوران ہر طرح سے خیال رکھا جائے۔