پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے مفاہمت کی قرارداد پر دستخط

79

باکو،15جون  (اے پی پی):پاکستان اور آذربائیجان نے تجارت کے فروغ کیلئے مفاہمت کی قرارداد پر دستخط کر دیئے ہیں۔  دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے وزارت تجارت پاکستان اور وزارت اقتصادیات آذربائیجان کے درمیان تجارت کی مفاہمتی قرارداد پر دستخط کی تقریب یہا ں باکو میں منعقد ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی موجودگی میں وزیر تجارت سید نوید قمر اور آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف نے قرارداد پر دستخط کئے۔

تجارت کی مفاہمتی قرارداد پر دستخط سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بالخصوص توانائی کے شعبے میں تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا۔