پتوکی،15 جون(اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد کے زیر اہتمام 15 جون یوم ڈینگی کے حوالے سے میونسپل کمیٹی ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے شرکاء کو انسداد ڈینگی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے کہا کہ وہ ڈینگی افزائش والی جگہوں کو ختم کریں، ٹائرز، کاٹھ کباڑ میں پانی کھڑا نا ہونے دیں، پانی کے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں اور بخار کی صورت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پتوکی میں رابطہ کریں، جہاں ڈینگی کے علاج اور ٹیسٹوں کی سہولیات دستیاب ہیں۔
سیمینار کے بعد ڈینگی آگاہی واک ہوئی جو ھلہ چوک لاہور والے اڈے پر اختتام پذیر ہوئی۔
سیمینار اور واک میں چیف آفیسر خالد محمود اور ڈاکٹر منیب تحصیل انٹامالوجسٹ پتوکی کے تمام محکمہ جات سول سوسائٹی اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔











