پشاور؛ایکسائز پولیس کی رشکئی بائی پاس پر کارروائی،ملزم   12 کلو گرام چرس سمیت گرفتار

11

پشاور، 09 جون (اے پی پی):ایکسائز پولیس مردان نے نوشہرہ کے علاقے رشکئی بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے  گاڑی کے خفیہ خانوں سے 12 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا  ۔

محکمہ ایکسائز کے ترجمان کے مطابق داؤد شاہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول اور سید نوید جمال سرکل آفیسر مردان ریجن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان نے خفیہ اطلاع پر رشکئی بائی پاس پر دوران ناکہ بندی گاڑی  کو رکنے کا اشارہ کیاجس پر ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار مزید تیز کر دی۔ تعاقب پر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا  جبکہ پچھلی سیٹ پر بیٹھے شخص کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ دوران تلاشی گاڑی سے 12کلوگرام چرس برآمدکی گئی ہے۔ پولیس فرار ملزمان کی تلاش  کے لیے چھاپے مار رہی ہے ۔