پنڈی بھٹیاں،24 جون (اے پی پی ):پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع حافظ آباد کی ٹیم نے پنڈی بھٹیاں بائی پاس کے قریب خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ ماراجہاں جعلی دودھ تیار کیا جارہا تھا، ٹیم نے موقع پر ٹیسٹنگ لیب سے دودھ کا معائنہ کیا جو کیمیکلز سے تیار کردہ جعلی دودھ نکلا، فوڈ اتھارٹی ٹیم نے 800 کلوگرام بناسپتی گھی، 170 کلو گرام پاؤڈر اور 1300لٹر جعلی دودھ بھی برآمد کرلیا اور ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کروا دیاہےجبکہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے جعلی دودھ تیار کرنے والے آلات جن میں 2 گیس سلنڈر، چولہے اور چلر مشین شامل ہ بھی ضبط کرلی ہے جبکہ ٹیم نے تیرہ سو لٹر تیار جعلی دودھ کو تلف کردیا ہے۔فوڈ اتھارٹی ٹیم کے مطابق جعلی دودھ پاوڈر، پانی،ویجیٹیبل آئل اور کیمیکلز سے تیار کیا جا رہاتھا اور جعلی دودھ تیار کر کے پنجاب کے مختلف شہروں میں سپلائی کیا جاتا تھاجو کہ انتہائی مضر صحت ھوتا تھا۔