پوسٹ بجٹ ریلیف اقدامات، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب

20

 

اسلام آباد، 10 جون ( اےپی پی): وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث تنخواہ دار طبقہ و ریٹائرڈ ملازمین کے لئے ریلیف دیا۔ وفاقی سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی شکل میں گریڈ 1 سے 16 تک کیلئے 35 فیصد کیا۔ گریڈ 17-22 تک کیلئے 30 فیصد کا ریلیف دیا جا رہا ہے۔ ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 17.5 فیصد اضافہ کیا گیاہے۔ ایڈہاک ریلیف دینے کا مقصد قوت خرید میں اضافہ کرنا ہے۔ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں کم از کم پنشن کو 12,000 روپے۔ کم از کم ماہانہ اجرت 25,000 روپے سے بڑھا کر 32,000 روپے کردی گئی ہے۔ معذور افراد کے لئے سپشل کنوینس الاؤنس 14000 کردیا گیا۔ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ پنشن  8,500 سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنشنرز کے بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ کی حد بھی75 لاکھ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسپیشل الاونس 2 ہزار سے بڑھا کر 4ہزار کر دیا گیا۔

ہاؤس بلڈنگ فائنانس کارپوریشن کی مقروض  بیواؤں کے 10 لاکھ روپے تک بقیہ قرضہ جات حکومت ادا کرے گی۔ بی آئی ایس پی کا بجٹ 80 فیصد بڑھا دیا گیا۔ بی آئی ایس پی کا بجٹ دو سال میں 250 ارب سے 450 ارب تک کردیا گیا ہے۔