پولیس تحفظ مرکزسے گھریلووجنسی تشددکی شکارخواتین،بچے، سپیشل چلڈرن اور ٹرانسجینڈرزکی داد رسی اورتحفظ فراہم کیا،ڈی پی او

53

 

اوکاڑہ۔ 05 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے  کہا ہے کہ ڈی پی او آفس اوکاڑہ میں تقریباِ اڑھائی ماہ قبل قائم کئے جانے والے تحفظ مرکزسے 24 خواتین اور بچے جو گھریلو اور جنسی وائلنس کا شکار تھے کی دادرسی اور مدد فراہم کی گئی۔قوت گویائی سے محروم12 سپیشل چلڈرن کے علاج کا بندوبست کروایا گیا اور20 ٹرانسجینڈر کمیونٹی  تعلق رکھنے والوں کی شکایات کا ازالہ کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام کو ویڈیو پیغام کے ذریعے تحفظ مرکز کی کاردگی پر روشنی ڈالتے ہو ئے کیا۔انہوں نے بتایا ایک خاتون نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنے روتے ہوئے بچوں کے چہرے دیکھ کرنہر سے چھلانگ لگائی جن کو  پولیس نے ناصرف  بروقت ریسکیو کیابلکہ تحفظ مرکز کی ٹیم نے  اس کی نفسیاتی کیفیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک این جی او کے ذریعے اس کو جاب دلائی جس سے  اس کے بچوں کی ضروریات پوری ہوئیں اور معاشی مشکلات سے چھٹکارہ ملا۔انہوں نے بتایا کہ  معاشرے میں ظلم اورجبرکا شکار ہونے والوں کی دادرسی اورمدد فراہم کرنے کے لئے تحفظ مرکز قائم کیا گیاہے۔