اسلام آباد،9جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 24-2023 کےلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں پلاننگ کمیشن کے جاری اورنئے منصوبوں کےلئے 24ارب 89کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کئے گئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے مطابق جاری ترقیاتی منصوبوں میں پلاننگ کمیشن میں ادارہ جاتی اصلاحات کےلئے 50کروڑ،سنٹرفار ایکسیلینس کےلئے 25کروڑ ، چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کےلئے 20کروڑ، پالیسی اورینٹڈ پروگرام کےلئے 67کروڑ ، اینٹگریٹڈانرجی پلاننگ کےلئے 15کروڑ ، انوویشن سپورٹ پراجیکٹ کےلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ نئے منصوبوں میں پائیڈ کےلئے 70کروڑ، جوڈیشل پراجیکٹ ریفارمز کےلئے 5کروڑ ، پوسٹ فلڈ2022 بحالی پروگرام کےلئے 6ارب روپے سمیت مختلف منصوبوں کےلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔