پی ایس ڈی پی 24 ۔ 2023، سرمایہ کاری بورڈ کے  2جاری ،  2 نئے منصوبوں کیلئے  1114.760ملین روپے مختص

11

اسلام آباد،9جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال  24-2023کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت سرمایہ کاری بورڈ کے 2جاری اور 2 نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 1114.760ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔جمعہ کو جاری کردہ سرکاری شعبہ کے خزانہ ترقیاتی پروگرام کی دستاویز کے مطابق چین پاکستان  اکنامک کوریڈور انڈسٹریل کارپوریشن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کیلئے 44.368ملین روپے جبکہ سیکٹر میپنگ اینڈریگولیٹری  ٹرانسفارمیشن (سمارٹ) کیلئے 150ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال 24 ۔ 2023 کیلئے سرمایہ کاری بورڈ کے 2نئے منصوبوں جن میں  اسلام آباد ماڈل سپیشل اکنامک زون کی زمین اور فیزیبلٹی کیلئے 405.632ملین روپے اور سپیشل اکنامک زون میں ون سٹاپ سروس کے قیام کیلئے 514.760 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے بعد سرمایہ کاری بورڈ  کے 2نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 920.392ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔