چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کے حوالے سے شہر کے مختلف مقامات پر پینا فلیکس آویزاں کر دئیے گئے، راؤ نوید مختار

20

ملتان، 8 جون ( اےپی پی): راؤ نوید مختار ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے کہا کہ چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کے حوالے سے شہر کے مختلف مقامات پر پینا فلیکس آویزاں کر دئیے گئے ہیں ۔ چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی تشہیر کے حوالے سے پینا فلیکسز جنرل بس اسٹینڈ، ماڈل ٹاؤن چوک، چونگی نمبر 9 چوک، کچہری چوک، کینٹ صدر بازار اور دیگر مصروف چوراہوں پر آویزاں کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم کا مقصد عوام الناس میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھر سے بھاگا لاوارث بے آسرا بھکاری تشدد کا شکار بچہ نظر آنے کی صورت میں یا بچوں کی گمشدگی کے حوالے سے معلومات ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔