چترال؛ شہر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر قدرتی چشمے کی آبشار اور گھنے جنگل پر مشتمل خوبصورتی پہاڑی

31

چترال،19 جون (اے پی پی):چترال شہر سے  چند کلومیٹر کے فاصلے پر  ایک خوبصورت پہاڑی ہے جس میں  بہتی ندی،گھنے جنگل، ہر قسم کے جنگلی پھول، پھل کے علاوہ ایک آبشار بھی ہے جو صاف اور ٹھنڈے پانی کے ایک قدرتی چشمے سے نکل کر پہاڑوں کے اوپر سے  جب نیچے  گرتی ہے تو اس کی ایک مخصوص قسم کی آواز جو موسیقی کی طرح دل کو لبھاتی ہے اور اس سے نکلنے والی ٹھنڈی ہوا بھی انسان کو مسرور کرتی ہے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ اگر یہاں کوئی ایک گھنٹے کیلئے بھی بیٹھ کر اس سے لطف اندوز ہوجائے تو اسے  اگلے دو سالوں تک ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔