ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ کی زیر نگرانی ریسکیو1122نے ڈینگی کا عالمی دن منایا

72

گوجرانوالہ۔ 15 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء کی زیر نگرانی ریسکیو1122نے ڈینگی کا عالمی دن منایا ہے،اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا جوڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کردستگیر چوک کے سامنے اختتام پذیر ہوئی جہاں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ریلی میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیائ،ریسکیو سیفٹی آفیسر انجم شہزاد، ریسکیورزاور ریسکیو محافظوں نے کثیر تعداد میں بھر پور شرکت کی ،ریسکیو1122گوجرانوالہ کی جانب سے سینٹرل ریسکیو اسٹیشن، تحصیل ریسکیو اسٹیشنز، گفٹ یونیورسٹی اور دیگر مقامات پر ڈینگی وائرس کے حوالے سے آگاہی سیمینارز کا بھی انعقاد کیا گیاہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا  کہ ڈینگی کا عالمی دن ہر سال 15 جون کو منایا جاتا ہے تاکہ ڈینگی وائرس کی وجہ سے مچھروں سے پھیلنے والی اس بیماری کی روک تھام، کنٹرول اور مداخلت کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے اور اس کی معلومات کو پھیلایا جا سکے۔