میرپورخاص،23 جون ( اے پی پی): ڈسٹرکٹ کونسل ضلع میرپوخاص کے چئیرمین نوابزادا میرانور علی خان ٹالپر، وائس چئیرمین میر احمد خان ٹالپور، مئیر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص عبدالرؤف غوری ، ڈپٹی مئیر جنید بلند نے دیگر منتخب نمائندوں کے ہمراہ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو اور قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو اور دیگر شہداء کے مزارات گڑھی خدابخش لاڑکانہ میں حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چھڑا کر شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور انکی جانب سے ملک پاکستان کیلئے عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا اورتمام منتخب نمائندوں نے ملکر میرپورخاص کی ترقی کیلئے جدوجہد کرنے کا عزم کیا۔
پی پی پی ضلع میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری میر حسن ڈھونکائی اطلاعات سیکریٹری عبدالسلام میمن، چئیرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میر شیر محمد ٹالپور حاجن پنھور ، میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے منتخب یونین کونسلز کے چئیرمین ،وائس چئیرمین کونسلرز اور کارپوریشن ممبران کی پاکستان پیپلزپارٹی میرپورخاص سٹی کے صدر و یونین کونسل چیئرمین حنیف میمن ڈاکٹر عدنان بھرگڑی بجی ہمراہ تھے ۔
اس موقع پر چیئرمین میر علی رضاتالپور،چیئرمین ممتاز علی جھنڈیر، چئیرمین عبدالرزاق ھاشمانی، چئیرمین حاجی محمد علی، چئیرمین شریف بلوچ، چیئرمین ارشد نواز ھزاروی، چئیرمین دوست محمد، چئیرمین اللہ بچاہو، ٹاٶن وائس چیئرمین ولی محمد ناریجو،وائس چیئرمین مصطفی خان،وائس چیئرمین دانش آرائیں،وائس چئیرمین دلشاد کے کے،وائس چیئرمین قلندر بخش، وائس چئیرمین نیاز چھکی، وائس چیئرمین قیوم عباسی، وائس چیئرمین نیم الدین،ممبر محمد یوسف سومرو،محبوب شیخ، علی حیدر، محمد رفیق، شمیم جھنڈیر،سمیرا بلوچ، شہناز بانو،جمیلا بانو، علی شیر بلوچ، منونو مل، وکی پٹھان،غفران، محمد ناظم جھنڈیر،ضلع نا ئب صدر نیاز بلوچ ،سٹی فنانس سیکریٹری ارشد جیلانی، امجد سیال اور قیوم بلوچ سمیت دیگر بھی شامل تھے۔