میرپورخاص ؛ صفائی مہم کا آغاز، سب سے پہلے اپنے گھر کو صاف کرو ،ڈپٹی مئیر  میونسپل کاروپریشن جنید بلند

16

میرپورخاص،23 جون ( اے پی پی): سب سے پہلے اپنے گھر کو صاف کرو، ڈپٹی مئیر  میونسپل کاروپریشن میرپورخاص جنید بلند نے اپنے آفس میرپورخاص میونسپل کارپوریشن میں صفائی مہم کا آغاز خود اپنے ہاتھ سے کیا۔

 اس موقع پر ڈپٹی مئیر جنید بلند کا کہنا تھا کہ پورے آفس میں فِنائل کا استعمال کیا جائے اور آفس کی صفائی سُتھرائی کو یقینی بنایا جائے  تا کہ جو بھی میرپورخاص کے شہری میونسپل کارپوریشن میں آئیں تو ایک اچھا پیغام ان تک پہنچے اور میں کوشش کرونگا اسی طرح اپنے شہر میرپورخاص کو بھی صاف کروں ۔