ڈیرہ بگٹی،26 جون (اے پی پی): پیر کوہ سنگسیلہ مرو کے مختلف علاقوں میں تیز رفتارآندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔
ڈیرہ بگٹی اور اس سے ملحقہ مختلف علاقوں میں تیز رفتار آندھی اور موسلا دھار بارش کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس کے باعث گرمی کی شدت سے پریشان عوام کے چہرے کھل اٹھے ،عوام تیزآندھی اور اور بارش سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔