ڈیرہ غازی خان؛ کمشنر ڈاکٹر ناصرمحمود بشیرکا مویشی منڈیوں کا دورہ

59

ڈیرہ غازی خان، 25 جون  (اے پی پی ): کمشنرڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کے ہمراہ مویشی منڈیوں کا دورہ کیا اور  لائیو سٹاک،ہیلتھ،ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں کے کیمپس اور سٹالز کا معائنہ کیا۔

 کمشنر    ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کے حمل اور دیگر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جائے جبکہ  کانگو،لمپی سکن اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کے انتظامات بھی  کئے جائیں ۔انہوں  نے بتایا کہ مویشی منڈیوں کے ساتھ مختلف مقامات پر سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں، جگہ جگہ قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت پر پابندی ہوگی۔